ریاست کیخلاف بیان بازی قابل مذمت ہے : شذرہ منصب
ننکانہ صاحب(خبر نگار)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا ہے کہ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے ریاست کیخلاف بیان بازی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ایک منجھے ہوئے سیاستدان کی طرف سے ریاست مخالف باتیں غیر مناسب ہیں۔
ننکانہ صاحب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہئے کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے بنائی گئی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ بنیں اور وہاں آکر اپنی تجاویز دیں، ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے اپنی خدمت کیلئے ووٹ دئیے لیکن اس کی ساری توجہ ایک ملزم کو جیل سے چھڑانے پر لگی ہوئی ہے، پی ٹی آئی اب کئی گروپس میں تقسیم ہوچکی ہے اور ہر گروپ کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت مشکل ہے کہ وہ کسی ایک فیصلے پر پہنچ سکیں، انہیں چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر عوام کی آواز بلند کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments