یو ای ٹی کاکانووکیشن 10نومبر کوہوگا
لاہور (خبر نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)لاہور کے 33ویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب 10 نومبر کو صبح 9:30 بجے یونیورسٹی کے جدید نیو آڈیٹوریم کمپلیکس میں ہوگی ۔
مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب و چانسلر یو ای ٹی سلیم حیدر خان ہونگے ۔ سیشن 2022کے بیچلرز فارغ التحصیل طلبہ ، آرکیٹیکچر سیشن 2021 کے فارغ التحصیل جبکہ ایم بی اے ، ای ایم بی اے ، ایم ایس سی، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے ان طلبہ کو ڈگریاں اور میڈلز دئیے جائینگے جنہوں نے 21 نومبر 2025 سے 10 نومبر 2026 کے دوران اپنی ڈگری کی تمام تر ضروریات مکمل کی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments