حکومت گنے کی قیمت 700روپے من مقرر کرے :جماعت اسلامی

حکومت گنے کی قیمت 700روپے من مقرر کرے :جماعت اسلامی

گنے کی فصل تیار ،کرشنگ کاآغاز 10نومبر تک کیاجائے :جاوید قصوری، پریس کانفرنس

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب جاویدقصوری نے ڈاکٹر بابر رشید، ذکر اللہ مجاہد، رشید منہالہ، فاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکار شدید معاشی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ ایک طرف انکی گنے کی فصل تیار کھڑی ہے ، دوسری جانب شوگر ملز مالکان نے تاحال کرشنگ سیزن شروع نہیں کیا۔گنے کی قیمت 700روپے من مقرر اور کرشنگ کا آغاز 10نومبر تک شروع کیا جائے ۔ حکومت شوگر ملز کو مقررہ وقت پر کرشنگ شروع کرنے ،گزشتہ واجبات ادائیگی اور گنے کی منصفانہ قیمت یقینی بنانے کا پابند بنائے ۔ ناجائز کٹوتیوں کا خاتمہ کیا جائے ، کسانوں کو فصل کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔ کسان پہلے ہی گنے کی فصل پر کھاد، بیج، ڈیزل، بجلی، زرعی ادویات کی مد میں بھاری اخراجات کر چکا ہے۔حکومت کپاس کی بحالی کیلئے بھی مؤثر پالیسی بنائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...