اسسٹنٹ کمشنر،سیکشن افسروں کے محکمانہ امتحانی نتائج کا اعلان

اسسٹنٹ کمشنر،سیکشن افسروں  کے محکمانہ امتحانی نتائج کا اعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن افسروں کے محکمانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا، امتحان میں شامل 88امیدوار کامیاب جبکہ 28 ناکام قرار پائے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کاظم مقدس کاظمی کے مطابق پی ایم ایس افسروں کا محکمانہ امتحان15سے 23 جولائی 2026تک ہوا، 116 امیدواروں کے نتائج جاری کیے گئے ۔ 88نے کامیابی حاصل کی ، 28 ناکام رہے ۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 75.86فیصد رہا۔کامیاب امیدوار محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اگلے گریڈ 18میں ترقی کے اہل ہونگے۔ ناکام امیدواروں کو صرف فیل ہونیوالے مضمون کا تحریری امتحان دوبارہ دینا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...