ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے :آئی جی

 ترقیاتی منصوبوں کی بروقت  تکمیل یقینی بنائی جائے :آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ تمام یونٹس اور فارمیشنز سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں انتظامی امور، پولیسنگ کے نظام میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی نے یونٹس کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامی امور کی مؤثر انجام دہی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا بورڈ میں زیرغور آنے والی تجاویز کو مزید بہتر بنا کر پیش کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...