بچوں پر بھاری بستوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے نیا منصوبہ تیار

 بچوں پر بھاری بستوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے نیا منصوبہ تیار

یکم اپریل سے نئے نصاب میں پانچویں تک کتابوں کا حجم 25فیصدکم کیا جائیگا

لاہور(خبر نگار)سکول جانیوالے چھوٹے بچوں کے بھاری بستوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے نیا منصوبہ تیار کر لیا۔ اگلے تعلیمی سال سے پرائمری جماعتوں کا نصاب ڈیجیٹل اور تصوراتی سیکھنے کے جدید طریقوں پر منتقل کرنے کی تیاری ، نئے نصاب میں کتابوں کا حجم 25 فیصد کم کیا جائے گا جبکہ کیو آر کوڈز اور ویڈیو اسباق کے ذریعے بچوں کو تعلیم دی جائیگی۔ یکم اپریل سے پنجاب بھر کے سکولوں میں نئے نصاب کے نفاذ کی تجویز،نئے تعلیمی سال سے نرسری سے پانچویں جماعت تک نصاب تبدیلی کیا جائیگا، جسکا بنیادی مقصد بچوں پر تعلیمی دباؤ کم کرنا اور سیکھنے کے عمل کو آسان بنانا ہے ۔پیکٹا حکام کے مطابق نرسری سے پانچویں تک نیا نصاب تیار کر کے پروف ریڈنگ کیلئے کیمبرج کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ نصاب منظوری کے بعد جنوری میں کتابوں کی چھپائی کا عمل شروع کیاجائیگا۔منصوبے کے مطابق یکم اپریل سے پنجاب بھر کے سکولوں میں نیا نصاب نافذ کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...