ٹک ٹاکر پتلو کے بھائی کاپولیس کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور (کورٹ رپورٹر)ٹک ٹاکر پتلو کے بھائی کاشف نے پولیس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا متعلقہ فورم سے رجوع کئے بغیر ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ۔جسٹس علی ضیاباجوہ نے بھی رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پولیس نے گھر پر قبضہ کر کے اہلخانہ کو نکال دیا، پولیس مزید جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہی ہے ، پولیس کی کارروائیاں آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہیں، ایک ایف آئی آر کے سوا کوئی مقدمہ نہیں، دونوں بھائی10نومبرتک ضمانت پر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments