38فیصد بجٹ استعمال نہ ہونے پرصرف 1 پیڈیسٹرین پل تعمیر ہو سکا
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں پیدل چلنے والوں کیلئے سڑک عبور کرنیکی محفوظ سہولت فراہمی معاملے پر ایل ڈی اے کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔
اتھارٹی کے سروے میں 68 اہم شاہراہوں پر مزید پلوں کی ضرورت سامنے آئی۔گزشتہ مالی سال میں 10کروڑسے 10پیڈیسٹرین پل تعمیر کرنیکا منصوبہ بنایا گیا تاہم ایل ڈی اے رقم میں سے 5 کروڑ 70 لاکھ خرچ ہی نہ کر سکی۔ یوں بجٹ کا 38 فیصد استعمال نہ ہونے پرصرف 1 پیڈیسٹرین پل تعمیر ہو سکا۔، کینال روڈ پر 3 اور فیروزپور روڈ پر دو پلوں کی تعمیر کا کام بھی زیر التوا رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments