انٹرامتحان :دوامیدوار نقل کرتے تیسرادوست کی جگہ پپیردیتے پکڑا گیا
لاہور (خبر نگار)لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (سیکنڈ اینول)امتحان کے دوران کنٹرولر امتحانات کے۔۔۔
سرپرائز وزٹ ،کمپیوٹر سائنس کے پیپر میں امتحانی مرکز گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چونیاں میں امیدوار مزمل جبکہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز چونیاں میں امیدوار عمار زبیر کو نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ دونوں کیخلاف یو ایم سی کیسز درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ شاکر اپنے دوست امیر حمزہ کی جگہ گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ سنٹر میں امتحان دیتے پکڑا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments