IMEIنمبرز تبدیل کرنیوالا ملزم گرفتار،13موبائل برآمد

IMEIنمبرز تبدیل کرنیوالا ملزم گرفتار،13موبائل برآمد

راوی روڈ پولیس نے موبائلزکی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو قابوکرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے موبائل فونز کے IMEI نمبرز تبدیل کرنے والا ملزم گرفتار کر کے 13موبائل برآمد کر لیے ۔ راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہروز کو گرفتار کرکے 13 موبائل فون برآمد کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرکے عام شہریوں اور دکانداروں کو فروخت کرتا تھا۔ ملزم شاپر بیگ میں موبائل فونز لے کر آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کروانے کے بعد واپس آ رہا تھا کہ راوی روڈ پولیس نے دورانِ چیکنگ اسے گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...