صنعتی و کاروباری اداروں کو سوشل سکیورٹی کے دائرہ کار میں لانیکی ہدایت
لاہور(خبر نگار )کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار کھرل کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اہم اجلاس ہوا ۔پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی، ریکوری اہداف اور ورکرز کی رجسٹریشن کا جائزہ لیا گیا۔۔
سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی ریکوری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے کہا غیر رجسٹرڈ صنعتی و کاروباری اداروں کو سوشل سکیورٹی کے دائرہ کار میں لانے کا عمل تیز کیا جائے ۔ ایسے تمام صنعتی و کاروباری یونٹس جہاں دو یا دو سے زائد ورکرز کام کرتے ہیں انکی پنجاب سوشل سکیورٹی میں رجسٹریشن لازمی ہے ۔ کمشنر نے تمام ڈائریکٹوریٹس کو ہدایت کی کہ ریکوری ورجسٹریشن کے اہداف حصول کیلئے کارکردگی بہتر بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments