ملی یکجہتی کونسل کا ملک کو درپیش مسائل کے حل پر اجلاس

ملی یکجہتی کونسل کا ملک کو درپیش مسائل کے حل پر اجلاس

کسانوں، مزدوروں،عام افرادکو ریلیف فراہم کیا جائے :جاوید قصوری

لاہور(سیاسی نمائندہ)ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا اہم اجلاس جامعہ قدس برانڈرتھ روڈ مرکز اہلحدیث کی میزبانی میں ہوا۔ صدر ملی یکجہتی کونسل و امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری کی زیر صدارت اجلاس میں مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی، علامہ شبیر قادری، علامہ غلام عباس شیرازی ،مولانا مختار سواتی، میاں عبد المجید،چودھری آفتاب و دیگر رہنمائوں اور کونسل کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ملک کو درپیش سنگین مسائل اورامت مسلمہ کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ جاوید قصوری نے خطاب میں کہا مہنگائی، بیروزگاری اور سودی نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔دینی جماعتوں کو اس کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔اجلاس میں سعودی عرب اور ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کی متفقہ قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا حرمین شریفین اور مسجد نبویؐ کا تحفظ پوری امت مسلمہ کا مشترکہ فریضہ ہے ۔ حکومت سعودی عرب سے تعلقات مزید مضبوط بنائے ۔کسانوں، مزدوروں،عام افرادکو ریلیف اورنوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...