اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی ایس پی کا سردار کوڑے خاں سکول کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی ایس پی کا سردار کوڑے خاں سکول کا دورہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سنٹر پر شفاف امتحانات کے انعقاد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر اور۔۔

 ڈی ایس پی ریحان رسول افغان کا سردار کوڑے خان سکول کا اچانک دورہ، کیا گزشتہ روز ڈپی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر نے انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کی چیکنگ کے حوالے سے سردار کوڑے سکول میں قائم امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی ایس پی ریحان رسول افغان بھی انکے ہمراہ پرنسپل رانا طاہر بشیر نے دونوں آفسیران کو امتحانی سنٹر اور سکول کو دورہ کرایا،اس موقع پر مذکورہ افسران امتحان دینے والے امیدواروں کی امتحانی کاپیاں،رول نمبر سلپس چیک کی اس بارے میں اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کا کہنا تھا کہ امتحانات کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات کررہی ہے نقل مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے جبکہ ڈی ایس پی ریحان رسول افغان کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں