پولیس وردی میں ملبوس نوسرباز گرفتار، مقدمہ درج

پولیس وردی میں ملبوس  نوسرباز گرفتار، مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے صدر علاقے میں پولیس وردی میں ملبوس ایک نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔۔۔۔

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے صدر علاقے میں پولیس وردی میں ملبوس ایک نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق صدر پولیس کو سکندری نالہ کے علاقے میں ایک مشکوک شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی، جو گاڑیوں کو زبردستی روک رہا تھا اور عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو قابو میں کیا۔ تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا کہ وہ فرد جعلی پولیس ملازم تھا اور پولیس کی وردی میں ملبوس ہو کر شہریوں کو خوفزدہ اور دھوکہ دے رہا تھا۔واقعے کے بعد صدر پولیس نے نوسرباز کیخلاف فوری مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں