میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج

میرج ایکٹ کی خلاف ورزی  پر مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔۔

 نیو ملتان پولیس کے مطابق شادی کے ایک فنکشن میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی اور رات گئے تک ہالز میں غیر قانونی لائٹس جلائی گئیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم ذیشان ظفر اور وقاص خان نے شادی کے دوران ہال میں مقررہ اوقات اور قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کارروائی کرنی پڑی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں