میپکو نے محکمانہ ترقی امتحانات کے نتائج جاری کر دیے

میپکو نے محکمانہ ترقی امتحانات  کے نتائج جاری کر دیے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے سرکل ٹریننگ سنٹر میں منعقد ہونیوالے محکمانہ ترقی امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔۔۔

۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای میپکو ہیڈ کوارٹر ظلے ہما کے مطابق لائن مین گریڈ II سے لائن مین گریڈ I کے عہدے کیلئے منعقدہ ٹی 300 امتحان میں تین امیدواروں نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ظہیر عباس نے پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد رمضان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جمشید اقبال قریشی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحان میں کامیابی حاصل کرنیوالے دیگر اہلکاروں میں طاہر محمود، عبدالغفور، غلام دستگیر، اللہ دتہ، محمد عمران، اعجاز الحسن، سرفراز خان، محمد علی، اظہر حفیظ اور ساجد رئوف شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں