ملتان ایئرپورٹ پر کسٹم نے دو آئی فون ضبط کرلئے
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص کے بیگ سے دو آئی فون 17 پرو میکس برآمد کر لئے ۔۔۔۔
واقعہ نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ سے مسافروں کے آنے کے دوران پیش آیا۔کسٹم حکام کے مطابق دوران کلیئرنس محمد فیاض نامی شخص کے بیگ کی سکیننگ کی گئی، جو ڈیرہ غازی خان کا رہائشی ہے ۔ سکیننگ کے دوران بیگ سے دو آئی فون 17 پرو میکس موبائل فونز برآمد ہوئے ، جنہیں کسٹم سٹاف نے فوری طور پر ضبط کر لیا۔