گورنمنٹ سمرا ہائی سکول میں اسسمنٹ امتحانات کی مانیٹرنگ
ملتان (خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں سکول بیسڈ اسسمنٹ امتحانات کے دوسرے روز سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان نے ۔۔۔
مانیٹرنگ آفیسر کے ہمراہ امتحانی سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزٹ کے دوران امتحانات کے انتظامات، بارکوڈ سکیننگ اور طلبہ کے لئے فراہم کردہ سہولیات کا جامع جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر حاشم خان بھی موجود تھے ، جنہوں نے انتظامی امور میں بھرپور معاونت فراہم کی اور امتحانی عمل کو مؤثر بنانے میں کردار ادا کیا۔ طلبہ کے لئے بیلنسڈ ماحول قائم رکھنے ، پرسکون اور شفاف امتحانی فضا مہیا کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔