ٹیپ ریکارڈ کے ذریعے بٹیروں کاشکار کرنے والا شکاری پکڑا گیا
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ٹیپ ریکارڈ کے ذریعے بٹیروں کاشکار کرنے والا شکاری دھر لیا گیا۔۔۔
، بٹیروں سمیت ٹیپ ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا گیا، مقدمہ درج، تھانہ سنانواں میں ہارون رشید سینئر وائلڈ لائف رینجرز کی درخواست پر کارروائی کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ملزم اصغر علی آرائیں کو ناجائز شکاربٹیر کے ساتھ موضع پتی کھر نزدیک میتلا ہاؤس سے گرفتار کیا گیا،شکار کے آلات اور ٹیپ ریکارڈ قبضہ میں لے لیے گئے ،درخواست میں ملزم کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی، تھانہ سنانواں نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی اورتفتیش شروع کردی ہے ۔