پیپلز پارٹی پنجاب میں فعال بلدیاتی الیکشن کیلئے حکمت عملی طے
مونڈ کا (نامہ نگار)پیپلز پارٹی ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 271سید جمیل بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا فوکس بڑھ رہا ہے اور بلاول بھٹو سمیت مرکزی قیادت سے ملاقات حوصلہ افزا رہی۔۔۔۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور قیادت نے یونین کونسلوں میں ان کے نامزد کردہ پینلز کو ترجیح دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پچیس ہزار سے زائد ووٹ لینے کے باوجود انہیں فارم47کی وجہ سے نقصان ہوا، جس پر بلاول بھٹو اور گورنر پنجاب نے خصوصی ملاقات میں حلقہ کی صورتحال پوچھی۔ سید جمیل بخاری نے کہا کہ انہیں صوبائی اسمبلی کی کمیٹیوں میں نمائندگی اور ترقیاتی فنڈز ملنے کی خوشخبری دی گئی ہے ، جس سے حلقہ میں ترقیاتی کام شروع ہوں گے ۔