عالمی چیمپئن حافظ ارشد کی وہاڑی سکول آمد ،شاندار استقبال

عالمی چیمپئن حافظ ارشد کی  وہاڑی سکول آمد ،شاندار استقبال

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 571ای بی میں عالمی چیمپئن حافظ محمد ارشد کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔۔

تقریب میں سکول کے پرنسپل اور انتظامیہ نے حافظ ارشد کی عالمی سطح پر حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں ’’بیسٹ اچیور آف وہاڑی‘‘ کی شیلڈ سے نوازا۔طلبہ نے پھولوں، نعروں اور گارڈ آف آنر کے ساتھ چیمپئن کا پرتپاک استقبال کیا۔ حافظ محمد ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں اور کامیابی صرف انہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے جو محنت، مستقل مزاجی اور ہار نہ ماننے والے حوصلے کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی کے اس چھوٹے تعلیمی ادارے میں آ کر خوشی ہوئی جہاں بچوں کی آنکھوں میں خواب اور جذبہ جھلکتا ہے ، جو انہیں مستقبل میں نمایاں مقام دلا سکتا ہے ۔ حافظ ارشد نے سکول انتظامیہ کی محبت، عزت اور پذیرائی پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سمت دینا حقیقی کامیابی ہے ۔تقریب کے اختتام پر طلبہ نے چیمپئن کی کامیابیوں سے متاثر ہو کر خود بھی مزید محنت اور حوصلے کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں