سکیورٹی اور کوئیک رسپانس موک ایکسرسائزز کا انعقاد

 سکیورٹی اور کوئیک رسپانس  موک ایکسرسائزز کا انعقاد

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی سطح پر سکیورٹی اور کوئیک رسپانس موک ایکسرسائززکا انعقاد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو منصورقمرکی خصوصی ہدایات پرضلع کے مختلف سرکلز میں سکیورٹی اورکوئیک رسپانس موک ایکسرسائزز کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

،ان ایکسرسائزز کا بنیادی مقصد پولیس اہلکاروں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا اور عملی مہارت کو مضبوط کرنا تھا،موک ایکسرسائزز کے دوران پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کی تلاش،مشکوک مقامات کی چیکنگ، سکیورٹی پوائنٹس پرفوری رسپانس اورشہریوں کی حفاظت کے حوالے سے جامع عملی مشقیں کیں، جبکہ ایکسرسائزز میں مختلف ہنگامی حالات کے منظرنامے تخلیق کر کے اہلکاروں کوبروقت،مؤثر ردعمل کیلئے تربیت دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں