پوسٹ ڈگری کالج میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’محفوظ پنجاب،محفوظ سفر‘‘ کے تحت ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کے زیراہتمام گورنمنٹ پوسٹ ڈگری کالج میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسماعیل کھاڑک نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق خانیوال بھر میں ٹریفک سیفٹی شعور مہم کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جا رہا ہے نوجوان نسل کو ٹریفک اصولوں اور ذمہ دارانہ رویوں سے آگاہ کرنا پولیس کی پہلی ترجیح ہے کیونکہ محفوظ معاشرہ ہی محفوظ سفر کی بنیاد رکھتا ہے ۔