اے سی جہانیاں کا تحصیل ہسپتال میں طبی سہولتوں، انتظامات کا جائزہ
جہانیاں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور نے رات گئے 11بجے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کا دورہ کیا۔۔۔۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ملک عبدالمجید بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران ہسپتال کے عملے کو شناختی کارڈ، ماسک اور سکرَب پہننے کی ہدایات دی گئیں تاکہ پیشہ ورانہ نظم و ضبط اور صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے ۔ مجموعی صفائی کے انتظامات تسلی بخش پائے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے مریضوں کی فلاح و بہبود، بروقت علاج اور خوش اخلاقی پر زور دیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ہر مریض کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور کسی بھی کوتاہی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔