13ہزار 6سیلاب متاثرین کو 48کروڑ 79لاکھ کی ادائیگی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سیلاب متاثرین کی بحالی پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر 13 ہزار 6 متاثرین کو 48 کروڑ 79 لاکھ روپے کی ادائگیاں کر دی گئی ہیں۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے باگڑ سرگانہ میں قائم کیمپ سائٹ کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا، میاں چنوں اور بینک آف پنجاب کے نمائندگان سے بریفنگ لی۔ دورے کے دوران کیمپ سائٹ پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا گیا اور متاثرین سے ملاقات بھی کی گئی۔