جہانیاں:آوارہ کتوں کے حملے سے بوڑھی خاتون زخمی

جہانیاں:آوارہ کتوں کے  حملے سے بوڑھی خاتون زخمی

جہانیاں (نمائندہ دنیا) نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملے جاری ہیں۔ چک نمبر 136 دس آر کی رہائشی بوڑھی خاتون ارشاد بی بی گلی سے گزر رہی تھیں کہ اچانک خونخوار آوارہ کتے نے ان پر حملہ کردیا۔۔۔۔

حملے کے نتیجے میں بوڑھی خاتون شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آوارہ کتوں کے حملے سے گاؤں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور آوارہ کتوں کی فوری تلفی کا کہا ہے تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں اور ایسے واقعات کا تدارک ممکن ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں