شاپ سے 55لاکھ نقدی اور 3 لاکھ کے موبائل چوری

 شاپ سے 55لاکھ نقدی  اور 3 لاکھ کے موبائل چوری

بورے والا(سٹی رپورٹر )دو چور دیوار میں نقب لگا کر موبائل شاپ سے 55لاکھ نقدی اور 3لاکھ مالیت کے موبائل لے اڑے ۔تھانہ صدر کی حدود چنوں موڑ بوریوالا پر دو چور رات کی تاریکی میں احسان موبائل شاپ کی دیوار میں نقب لگا کر 3لاکھ مالیت کے12موبائل اور 55لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔۔۔

 ،ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو موبائل فون اور نقد رقم اٹھاتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا اور چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔متاثرہ دکاندار ظفر بھٹی اور موبائل ایسوسی ایشن بوریوالا کے صدر ظہیر گجر نے ڈی پی او وہاڑی اسماعیل کھاڑک ،ڈی ایس پی بوریوالا رانا عمران ٹیپو و دیگر حکام سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کو فوری طور پر پکڑنے اور چوری شدہ مال برآمد کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں