میپکو:ریجنل اور فیلڈ سٹورز میں جدید فائر آلات فراہم

میپکو:ریجنل اور فیلڈ سٹورز میں جدید فائر آلات فراہم

حفاظتی اقدامات مضبوط بنانے کیلئے فائر ایکسٹیگوشرز اور دیگر آلات فوری نصب ہونگے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لئے ریجنل اور فیلڈ سٹورز میں جدید فائر فائٹنگ آلات فراہم کر دیئے ہیں۔ یہ اقدام سٹورز میں محفوظ ماحول کو یقینی بنانے اور ہنگامی صورتِ حال میں بروقت کارروائی کے ذریعے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال نے کہا کہ فراہم کئے گئے آلات میں آٹومیٹک فائر ایکسٹیگوشرز، آگ بُجھانے والے سلنڈرز، فائر ٹرالیاں، فرسٹ ایڈ کٹس، فائر کیبنٹس، اسموک ڈیٹیکٹرز اور مختلف اقسام کی سیفٹی سائنز شامل ہیں۔ ان آلات کی تنصیب سے نہ صرف آگ بجھانے کی استعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ ہنگامی حالات میں فوری رسپانس بھی ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹورز میں فائر سیفٹی کا نظام مضبوط بنانے سے کسی بھی ممکنہ حادثے کے خطرات کم ہو جائیں گے اور آگ لگنے کی صورت میں ابتدائی کارروائی مؤثر طریقے سے کی جا سکے گی۔ پہلا لمحہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتہائی اہم ہوتا ہے ، اور جدید آلات کی موجودگی کے باعث نقصان کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے ۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ نے تمام ریجنل اور فیلڈ سٹورز کے انچارجز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فائر فائٹنگ آلات کو فوری طور پر نصب کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں