ملتان بورڈ :امتحانی عملے کیلئے نئے ایس او پیز جاری

ملتان بورڈ :امتحانی عملے کیلئے نئے ایس او پیز جاری

درجہ چہارم عملے کی تعیناتی، ڈیوٹی اور بل ادائیگی سے متعلق سخت ہدایات

ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحانی عملے کے لئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں، جن میں درجہ چہارم ملازمین کی تعیناتی اور ڈیوٹی سے متعلق سخت ہدایات شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق ملتان بورڈ نے واضح کیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹس اور ریذیڈنٹ انسپکٹرز امتحانی ڈیوٹیوں کے دوران بورڈ کے قواعد، پالیسیوں اور ایس او پیز کی مکمل پاسداری نہیں کر رہے ، جس کے باعث بلوں کی ادائیگی میں مشکلات اور تاخیر سامنے آ رہی ہے ۔بورڈ نے تنبیہ کی ہے کہ آئندہ ان ہدایات سے انحراف کی صورت میں ادائیگی میں تاخیر کی ذمہ داری متعلقہ سپرنٹنڈنٹس اور ریذیڈنٹ انسپکٹرز پر عائد ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں اس بات پر سختی سے زور دیا گیا ہے کہ کسی بھی درجہ چہارم ملازم کی دوہری تعیناتی یا ایک سے زائد ڈیوٹی دینا غیر قانونی ہو گا، جبکہ کلسٹر امتحانی مراکز میں بھی ملازمین کو ایک سے زیادہ مقامات پر ذمہ داری دینا مکمل طور پر ممنوع ہے ۔مزید ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی پرائیویٹ فرد کو امتحانی مرکز میں درجہ چہارم ملازم کے طور پر تعینات کرنا سختی سے منع ہے ۔ سپرنٹنڈنٹس کے لئے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ ہر ڈیوٹی کرنے والے ملازم کی تنخواہ کی سلپ کا باقاعدہ جائزہ لیں اور تصدیق کے بعد ہی بل شعبہ مالیات میں جمع کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں