اینٹی کرپشن کی انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر آگاہی ریلی
بدعنوانی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،علی حسن گیلانی
لودھراں)سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن کی انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پرآگاہی ریلی، شفافیت کے عزم کا اظہار۔ تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن ڈے پر بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر کی طرح لودھراں میں بھی عالمی اینٹی کرپشن ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پراینٹی کرپشن سرکل لودھراں کے زیر اہتمام سرکاری اداروں، تعلیمی مراکز اور سول سوسائٹی کی جانب سے آگاہی ریلی اینٹی کرپشن آفس سے لودھراں پریس کلب تک نکالی گئی ۔آگاہی ریلی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن علی حسن گیلانی ، ایس ڈی پی او عابد حسین بھلہ،راو کاشف محرر تھانہ اینٹی کرپشن لودھراں۔محمد اعظم ریڈر سرکل آفسیرمنصور ریڈر ڈی ڈی آئی۔
ایس ایچ اوتھانہ سٹی رئیس علی انصر،ایس ایچ او تھانہ صدر فیضان ،جنرل سیکرٹری لودھراں پریس کلب عمران رفیق ریحان ، ممبر پیس کمیٹی حافظ محمد اکرم کانجو،راو محمد زاہد مدنی سمیت سول سوسائٹی اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت ۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن علی حسن گیلانی نے کہا کہ بدعنوانی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا قومی فریضہ ہے ۔محکمہ اینٹی کرپشن لودھراں میں رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ اینٹی کرپشن ہیلپ لائن اور شکایت سیل سے متعلق شہریوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ڈی ایس پی صدر سرکلعابد حسین بھلہ نے کہا کہ بدعنوانی معاشرتی اور اقتصادی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں شفافیت، میرٹ اور ذمہ داری سے کام کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ ریلی کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ہر فرد کو بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی، تبھی ایک شفاف اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔