پی پی 272میں ڈمر والا تا ماڑھا روڈ 28کلومیٹر مکمل
رانا عبدالمنان ساجد نے افتتاحی تقریب میں ترقی وسہولتوں پر روشنی ڈالی
ماہڑہ (نامہ نگار)حلقہ پی پی 272 جتوئی میں ایک اور اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل ہو گیا۔ ڈمر والا تا ماڑھا 28کلومیٹر سڑک کی افتتاحی تقریب میں عوامی ایم پی اے پی 272جتوئی، ضلع مظفرگڑھ اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ اینٹر پرینیورشپ پنجاب اسمبلی‘رانا عبدالمنان ساجد نے شرکت کی۔رانا عبدالمنان ساجد کا کہنا تھا کہ اس سڑک کے افتتاح سے علاقے کی عوام کو سفری سہولیات میں بہتری حاصل ہوگی اور کاروبار و ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔یہ منصوبہ 59کروڑ 45لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا، تاہم ای ٹینڈر کے ذریعے میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر عمل درآمد کی بدولت کروڑوں روپے کی بچت بھی ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کیلئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور علاقے کی ترقی کیلئے ایسے منصوبے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ۔