سب رجسٹرارکے اکاؤنٹ میں 6ہزار رجسٹریاں زیر التوا

سب رجسٹرارکے اکاؤنٹ میں 6ہزار رجسٹریاں زیر التوا

خریدار، فروخت کنندگان ، وراثتی معاملات کیلئے آنیوالے شہری پریشان

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)سب رجسٹرارکوٹ ادو کے اکاؤنٹ میں 6ہزار سے زائد رجسٹریاں التوا کا شکار،خریدار، فروخت کنندگان اور وراثتی معاملات کیلئے آنیوالے شہری شدید ذہنی پریشانی اور مشکلات کا شکار۔ تفصیل کے مطابق شہریوں نے شکایت کی ہے کہ سب رجسٹرار کوٹ ادو ماہ روش الطاف کھوسہ کے اکاؤنٹ میں مختلف نوعیت کی 6ہزار سے زائد رجسٹریاں تاحال پاس نہیں کی گئیں جس کے باعث خریدار، فروخت کنندگان اور وراثتی معاملات کیلئے آنیوالے شہری شدید ذہنی پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رجسٹریاں پاس نہ ہونے کی وجہ سے جائیداد کی منتقلی، بینک امور، محکمہ ریونیو سے متعلق معاملات اور دیگر قانونی ضروریات متاثر ہو رہی ہیں جس کے باعث عوام سخت اضطراب کا شکار ہیں۔عوامی حلقوں نے نئے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم،ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب، محکمہ ریونیو، ڈی جی ایل آر(بورڈ آف ریونیو)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیکر رجسٹریاں پاس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں