ریونیو امور میں شفافیت اور کارکردگی بہتر کرنیکی ہدایت
عوامی مسائل کے حل‘ انتقالات کی بروقت تکمیل پہلی ترجیح، بلال سلیم
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ریونیو امور میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی سخت ہدایات،اس بارے تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر صدارت ریونیو ریویو پراگریس میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ ریونیو کی کارکردگی،بقایا جات کی ریکوری ،اراضی ریکارڈ کے معاملات اورفیلڈ سٹاف کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو امور میں شفافیت، درستگی اور بروقت کارروائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، عوامی مسائل کے حل، انتقالات کی بروقت تکمیل اور پٹوار حلقوں کی مانیٹرنگ اُن کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادومیر رومان خلیل،اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید جام محمد اسلم، تحصیلدارز، نائب تحصیلدارز اورمتعلقہ ریونیو افسران شریک ہوئے جنہوں نے اپنی اپنی تحصیل کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کے لیے سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنائی جائے ، اراضی ریکارڈ میں بہتری اور غیر ضروری تاخیر کے خاتمے کے لیے مؤثراقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کی صورت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،میٹنگ کے اختتام پر تمام افسران نے مقررہ اہداف بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔