میلسی:زیادتی کیس کے مجرموں کو عمر قید اور جرمانہ

میلسی:زیادتی کیس کے مجرموں کو عمر قید اور جرمانہ

محمد علی اور امیر حمزہ کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج تھا

میلسی (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج نے زیادتی کے مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کے بعد ملزموں محمد علی اور امیر حمزہ کو مجموعی طور پر عمر قید اور ہر ایک پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ مقدمہ تھانہ صدر میلسی میں درج تھا اور سنگین نوعیت کا جرم ہونے کے سبب عدالت نے سخت قانونی کارروائی کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد اسماعیل کھاڑک نے اس موقع پر کہا کہ پولیس ایسے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری اور سزا یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی ذرائع بروئے کار لائے گئے تاکہ معاشرے میں خواتین کی عزت اور تحفظ ہر صورت برقرار رہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی پولیس عوام کے اعتماد کو قائم رکھنے کے لیے ہر قسم کے جرائم کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔عدالت کی یہ کارروائی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ قانون کی آنکھ سب کے لیے برابر ہے اور سنگین جرائم کے مرتکب افراد کو قانونی طور پر سخت سزا دی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں