اراضی تنازع، شہری پر تشدد، مونچھیں،داڑھی،بھنویں مونڈ دیں

اراضی تنازع، شہری پر تشدد، مونچھیں،داڑھی،بھنویں مونڈ دیں

عمران کو ڈیرے پر لے جا کر تشدد کیا، ویڈیو وائرل، پولیس کی کارروائی جاری

سکندرآباد (نامہ نگار)موضع سومن کے علاقے میں زمین کے تنازع پر بااثر وڈیروں کا شہر ی کو زبردستی ڈیرے پر لے جا کر کئی گھنٹے تشدد، مونچھیں،داڑھی اوربھنویں مونڈ دیں،غلاظت زدہ پانی بھی پلایا گیا، متاثرہ نوجوان کو حالت غیر ہونے پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق منیر ہاشم اور حق نواز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عمران کو زبردستی اٹھا کر ڈیرے پر لے گئے جہاں اسے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں