روٹری انٹرنیشنل کا مقصد خدمت انسانی کا فروغ،مقررین

روٹری انٹرنیشنل کا مقصد خدمت  انسانی کا فروغ،مقررین

ملتان (لیڈی رپورٹر)روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے ملتان میں مختلف روٹری کلبز کے لئے ایک جامع تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں پاکستان کے لئے نمائندہ پبڈو ذوئیسا اور روٹری سینٹرل زون کی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر شاہینہ آصف نے خصوصی شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پبڈو ذوئیسا نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کا بنیادی مقصد خدمت انسانیت کے ساتھ مضبوط، باصلاحیت اور متحرک ممبر شپ کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روٹری کلبز کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے اور ممبر شپ میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ روٹری کا پیغام عوام میں مؤثر انداز میں پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے روٹری فاؤنڈیشن کے لئے عطیات میں اضافے کو بھی وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں