ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر تین بھٹے مسمار،جرمانہ

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر  تین بھٹے مسمار،جرمانہ

وہاڑی،میلسی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ادارہ تحفظ ماحول وہاڑی کانورشاہ میلسی میں بھٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔۔۔

، تین بھٹے مسمار اور ایک بھٹہ مالک پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ تحفظ ماحول محمد ادریس نے مختلف مقامات پر قائم بھٹوں کا معائنہ کیا جہاں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی سامنے آئی۔محمد ادریس نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے فضائی آلودگی میں اضافہ کرتے ہیں جو شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قوانین کے نفاذ کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بھٹوں کو طے شدہ ایس او پیز کے مطابق چلائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہری ماحول اور صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں