بوگس چیک اور امانت میں خیانت پر مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔۔۔
۔ بی زیڈ پولیس کو ایمن ربی نے بتایا کہ ملزم شہزاد احمد نے رقم کے عوض بوگس چیک جاری کیا۔مزید برآں، مخدوم رشید پولیس کو ملک ذوالفقار علی نے اطلاع دی کہ ملزم عون عباس اور ندیم عباس نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے زمین کے بدلے لئے گئے پیسے خوردبرد کر لئے ۔