بی آئی ایس پی دفتر میں مفت سمز کے نام پر رقم وصولی

بی آئی ایس پی دفتر میں مفت سمز کے نام پر رقم وصولی

خواتین سے پیسے لینے والے ریٹیلر کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش شروع

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کوٹ ادو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں مفت سمز کی تقسیم کے دوران خواتین سے رقم وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق سٹی کوٹ ادو کی حدود میں واقع دفتر میں ٹیلی نار سمز بلا معاوضہ دی جا رہی تھیں، تاہم دو افراد نے مبینہ طور پر خواتین سے پیسے وصول کیے ۔واقعہ کی اطلاع پر بی آئی ایس پی کے اسسٹنٹ فیلڈ آفیسر نے پولیس سے رجوع کیا۔ گواہوں کے بیانات کی روشنی میں پولیس نے ریٹیلر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری دفتر میں مفت سہولت کی آڑ میں رقم وصول کرنا قابلِ سزا جرم ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں