تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

وارث علی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا

جہانیاں(نمائندہ دنیا)تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کچل دیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پل 137ٹھٹھہ روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار چک نمبر 138دس آر جدید کے رہائشی وارث علی ولد منظور احمد کو کچل دیا جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، فرار ہوتے کار سوار کو عوام نے تعاقب کرکے قابو کرلیا جبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد دیتے ہوئے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کردیا ،وہاں سے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال ریفر کیا گیالیکن وہ دم توڑ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں