غریب ہاری کی شادی شدہ بیٹی سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور کے نواحی علاقے نوشہرہ میں غریب ہاری کی شادی شدہ بیٹی کو مبینہ طور پر پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے تھانے میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اسے زبردستی ایک مقام پر لے جا کر باری باری زیادتی کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔