منشیات فروش گرفتار ایک کلو چرس برآمد
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پرچھاپہ مار کربستی فاروق اعظم سے ملزم سلیم بھٹی سے شاپر میں چھپائی گئی 1کلو280 گرام چرس برآمد کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او لودھراں کی ہدایت پر منشیات کے ناسور کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔