بھابھی بچوں سمیت اغوا پولیس نے تلاش شروع کردی
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چک45این پی کے رہائشی پہلاج جی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی راجواس رات کے اندھیرے میں اس کی بیوی اور تین بچوں کو اغواء کر کے لے گیا۔
پہلاج نے شکایت درج کروائی اور پولیس نے فوری طور پر تلاش شروع کردی۔ متاثرہ خاندان کے افراد نے پولیس کے تعاون کو سراہا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو جلد بازیاب کرایا جا سکے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔