2ٹرالروں میں تصادم ایک ڈرائیورشدید زخمی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دو ٹرالروں میں تصادم،ایک ڈرائیور زخمی،ٹرالر کے کیبن میں پھنسے ڈرائیورکومقامی افراد نے اپنی مددآپ کے تحت بحفاظت باہرنکالا۔
تفصیل کے مطابق تحصیل چوک سرور شہیدکی حدود میں میانوالی روڈ پٹھان ہوٹل کے قریب سڑک کی خرابی کے باعث ایک ٹرالر نے اچانک بریک لگائی توپیچھے آنے والا ٹرالربروقت بریک نہ لگنے کے باعث اس سے ٹکرا گیا،حادثے کے نتیجہ میں ایک ڈرائیور زخمی ہو گیا،ٹرالر کے کیبن میں پھنسے ہوئے ڈرائیور کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بحفاظت باہر نکال لیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا،زخمی کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے ، حادثے کے باعث کچھ دیر کیلئے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔