سگریٹ جلانے سے کپڑوں میں آگ، نوجوان شدید زخمی
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی ) بستی بھٹی الہ آباد کے رہائشی محمد اقبال سگریٹ جلا رہے تھے کہ کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ بری طرح جھلس گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کی فوری مدد سے انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق محمد اقبال کی حالت نازک ہے اور طبی ٹیم علاج کر رہی ہے۔