گداگروں کیخلاف مہم، 5افرادکوحراست میں لے لیا

گداگروں کیخلاف مہم، 5افرادکوحراست میں لے لیا

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے بھیک مانگ کر شہریوں کو پریشان کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

گرفتار افراد اللہ دتہ، ندیم، شفقت، اشرف اور جیند ہیں، جنہیں شہر کے مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ افراد بھیک مانگ کر شہریوں کو نقصان اور تکلیف پہنچا رہے تھے ، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں