رینسڈ آئل کے استعمال پر فوڈ پوائنٹ سیل کردیا گیا

رینسڈ آئل کے استعمال پر  فوڈ پوائنٹ سیل کردیا گیا

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازیخان میں کارروائیوں کے دوران غیر معیاری اور ناقص رینسڈ آئل موقع پر تلف اور ایک فوڈ پوائنٹ کو اصلاح تک بند کر دیا۔

ترجمان کے مراسلہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان شہر میں مختلف فوڈ پوائنٹس، ہوٹلز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیامعائنہ کے دوران غیر معیاری اشیاء کی فروخت، حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر متعلقہ فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں