دوہرے قتل میں ملوث 2مرکزی ملزم پکڑے گئے
فتح پور (سٹی رپورٹر)پولیس تھانہ فتح پور نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتح پور کے نواحی چک نمبر 103 ایم ایل میں تین روز قبل ہونے والے دوہرے قتل کے مقدمے میں ملوث دو مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل چک نمبر 103 ایم ایل میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں دو افراد کو بے دردی سے قتل اور دو افراد کو زخمی کر دیا گیا تھا، جس پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ فتح پور کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔