قائداعظم انٹر ڈویژنل شطرنج چیمپئن شپ 2025 مکمل
ملتان (سپورٹس رپورٹر)ساہیوال کے تاریخی ساہیوال کلب میں قائداعظم انٹر ڈویژنل شطرنج چیمپئن شپ 2025 شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔
یہ دو روزہ ٹورنامنٹ چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کے زیر اہتمام اور کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی سرپرستی میں منعقد ہوا، جس میں صوبے کے تمام ڈویژنز سے 172 مرد، خواتین اور جونیئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔