مقدس اوراق جلانے کے ملزم کے خلاف مقدمہ

مقدس اوراق جلانے کے  ملزم کے خلاف مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ الپہ نے مقدس اوراق کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 وریام کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ چاہ گلو والا میں دربار کے سامنے خانو نامی شخص نے مذہبی اوراق کو آگ لگائی تھی اور پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ آئندہ ایسے اقدامات کی روک تھام کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں